میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کے سلسلہ ٔ وضاحت کے نئے جھوٹ

بنوریہ قبضہ گروپ کے سلسلہ ٔ وضاحت کے نئے جھوٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)بنوریہ قبضہ گروپ ڈھٹائی، بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولنے اور لوگوں کو دھوکا دینے میں اپنی مثال آپ ہے۔ کوئی دنیا دار آدمی بھی اس قدر گمراہ کن رویے کا حامل نہیں ہوسکتا جو مفتی نعیم مرحوم اور ان کی اولاد کے رویوں اور رجحانات میں دکھائی دیتا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ مفتی نعیم نے اپنی وضاحت میں جھوٹ پر جھوٹ بولنے کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ وہ اپنی وضاحت میںایک نکتہ شاہ فیصل کالونی ، گرین ٹاؤن میں واقع جامع مسجد فاطمہ کا بھی اُٹھاتے ہوئے وہی جھوٹا دعویٰ دہراتے ہیں کہ اس سے جامعہ بنوریہ کا کوئی تعلق کبھی نہیں رہا۔مذہبی لینڈ مافیا کے سرغنہ اور مساجد ، مدارس کو کاروبار بنانے والے مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کو اپنی ساکھ (جو ہے ہی نہیں)کی کوئی پروا نہیں، مگر ادارہ جرأت اپنی ساکھ کے حوالے سے نہایت حساس ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جرأت کا تحقیقی خبروں کی اشاعت کے حوالے سے ایک معیار ہے، جو عدالتوں میں قابل دفاع شہادتوں کی تیاری کے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ اپنی روایتی دروغ گوئی میں فراموش کرگئے کہ اُن کی وضاحت خود اُن پر ایک عدالتی بوجھ بن جائے گی۔ بنوریہ قبضہ گروپ کو یاد دلانے کے لیے کچھ نکات پیش خدمت ہیں۔ جامعہ مسجد فاطمہ کا یہ پلاٹ بغرضِ تعمیر دولاکھ روپے چندے کے ساتھ بنوریہ قبضہ گروپ کوحاجی محمد امین نے دیا تھا۔ مگر بنوریہ قبضہ گروپ نے اِسے محمد یاسر نامی ایک شخص کو چار لاکھ میں فروخت کیا تھا۔ اس دوران میں محمد یاسر پراسرار طور پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ واضح رہے کہ بنوریہ قبضہ گروپ کے اکثر معاملات میں اس طرح قتل و غارت گری کے پراسرار واقعات سامنے آتے ہیں( مگرقتل وغارت گری اور مضاربہ سمیت کچھ دیگر پہلوؤں کی تفصیلات ادارہ جرأت نے مناسب وقت پر قانونی اقدامات کے لیے محفوظ کررکھی ہے)۔ محمد یاسر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پلاٹ کی یہ ڈیل اہلِ محلہ کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔ جس پر اہلِ محلہ نے مسجد کی تعمیر کی ذمہ داری خود اُٹھاتے ہوئے بنوریہ قبضہ گروپ کو یہاں سے بے دخل کردیا۔ چنانچہ اس مسجد کو مولانا صداقت صاحب نے اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا۔ جب بنوریہ کی چوری پکڑی گئی، اہلِ محلہ نے بنوریہ قبضہ گروپ کو رسوا کرکے مسجد سے مار بھگایاتو بنوریہ قبضہ گروپ اب جرأت کو باور کرارہا ہے کہ ہمارا اس مسجد سے کوئی تعلق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں