سندھ حکومت کا کراچی میں نئی بس سروس کا اعلان
جرات ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کی جدید ترین الیکٹرک بسیں اب کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، پیر سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں۔