میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین پی ٹی آئی پرحملے کیخلاف ملک بھرمیں جلائو،گھیرائو،مظاہرے

چیئرمین پی ٹی آئی پرحملے کیخلاف ملک بھرمیں جلائو،گھیرائو،مظاہرے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،کارکنوں نے مختلف مقامات پر ٹائروں کو آگ لگا کر شاہرائیں ٹریفک کے لئے بند کر دیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کے باعث طویل ٹریفک جام رہا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، لاہور، کراچی، حیدر آباد،پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملے کے خلاف کارکنوں نے بھرپور احتجاج کیا ۔ حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا لطیف آباد یونٹ نمبر ٹو میں انصاف ہائوس کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت پرامن لانگ مارچ پر فائرنگ کروائی گئی۔اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکن مری روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بند کردیا۔احتجاج کے باعث اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لاہورمیں لبرٹی چوک، شاہدرہ چوک ،جی پی او چوک ،شادمان چوک، بابو صابو چوک، شمع چوک اور شوکت خانم چوک میں احتجاج کیا گیا ۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ہر شاہراہ پر ٹریفک کی لائنیں لگ گئیں ۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز کی جانب سے صورتحال کے پیش نظر مصروف چوکوں میں اضافی نفری تعینات کروائی اور متبادل روٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو مصروف چوکوں میں پوزیشن رکھنے کی ہدایت کی ۔ملتان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر نذر آتش کئے اور روڈ بلاک کردی۔اس کے علاوہ سیالکوٹ میں بھی رنگپورہ سمیت شہر کے متعدد چوراہے بلاک کر دیئے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں