میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے جبکہ گردشی قرضے کی تھرڈ پارٹی آڈٹ اور توانائی مسائل کی فیصلہ سازی میں صوبائی نمائندوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی،یہ ہدایت منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف وزیر پیٹرولیم شاہد خان عباسی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق سمیت دیگر نے شرکت کی، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی طلب ورسد سے متعلق آئندہ 12سے 36 ماہ کے درست اعداد شمار اکھٹے کیے جائیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے گردشی قرضوں کا از سرنو جائزہ لیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں