میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت معاہدے پر عمل کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے، ایم کیوایم

سندھ حکومت معاہدے پر عمل کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے، ایم کیوایم

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے خبردار کیا ہیکہ سندھ حکومت ایم کیوایم کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل کرے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوری اورآئینی طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا، امید ہے کہ اگست 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔عمران خان کے حوالے سے امین الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتے ہیں، حکومت سیاسی مفاہمت سے معاملات کو حل کرے، ملک میں ہر صورت میں جمہوری روایت کو قائم رہنا چاہیے، عمران خان آپ کو جمہوری انداز میں آگے بڑھنا پڑے گا۔اس موقع پر وسیم اخترکا کہنا تھا کہ جب ن لیگ اورپیپلزپارٹی سیمعاہدہ کیا تو اس وقت سیاسی حالات مشکل تھے، ن لیگ سے ہم نے کراچی کے مسائل پربات کی ہے، ہم نے ہر میٹنگ میں کراچی سرکلر ریلوے پربات کی، ملاقاتوں میں آگے بڑھنے پر ہم پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر کے خصوصی اختیارات پر ہم کافی حد تک آگے بڑھے ہیں، آج پیش رفت ہوئی ہیکہ میئر کے پاس مالی اور انتظامی دونوں اختیارات آئیں گے، مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں ہم مزید پوائنٹس رکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں