ملک میں گزشتہ 6 ماہ سے انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان
جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر موجود ہے اور میں گزشتہ 6 ماہ سے ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔تاہم انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے آسان راستے سے آئے گا یا خونریزی کی وجہ سے تباہی پر منتج ہو گا؟
جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟ pic.twitter.com/U4G9FiN84W
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022