میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز ،ٹرانسپورٹ سروس بند

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز ،ٹرانسپورٹ سروس بند

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر میں جگہ جگہ کنٹینرز لگادئیے ،ڈی چوک میں سندھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے۔اطلاعات کے مطابق فی الحال ریڈ زون جانے والے ڈی چوک اور نادرا چوک کے علاوہ کسی بھی راستے کو مکمل بند نہیں کیا گیا۔پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے کے بعد پی ٹی آئی کو پاور شو کیلئے اسلام آباد میں ایچ نائن گراؤنڈ دیا گیا ۔انتظامیہ اور پولیس نے وقت سے پہلے ہی پوزیشنز سنبھال لی ہیں، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں تاہم راستے جزوی طور پر کھلے ہیں۔ادھر مارچ اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بند کردی گئی ہے، جنرل بس سٹینڈ اور پرائیویٹ اڈوں سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔جبکہ لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے ہی اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز تعینات کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے تمام راستوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں شہریوں کا مارگلہ روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ہی اب داخلہ باقی رہ گیا ہے۔راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر، ڈپلومیٹک انکلیو، نجی ہوٹلز اور نجی دفاتر کے ملازمین اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں