میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،مون سون پہلی چند منٹ کی بارش ،بجلی کے 70فیصدفیڈرٹرپ

کراچی ،مون سون پہلی چند منٹ کی بارش ،بجلی کے 70فیصدفیڈرٹرپ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی شہر گجرات کا مون سون سسٹم کراچی پہنچ گیا مون سون کے پہلے سسٹم کی چند منٹ کی بارش نے شہری نظام زندگی درہم برہم کردیا مارکیٹوں ،بازاروں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیابارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کے 70فیڈر ٹرپ ہوگئے بارش کے بعد متعدد علاقوں میں اسکولوں میں چھٹی کردی گئی بارش برستے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہاں کچی آبادیوں کے مکینوں میں خوف پھیل گیا مویشی منڈی بھی پانی جمع ہوگیا بیوپاری پریشان ہوگئے حیدرآباد میں بھی بادل جم کر برسے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم دو دن تک رہے گا ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں کالے بادل امڈ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بادلوں نے برسنا شروع کردیا گلستان جوہر،گلشن حدید،ملیر ۔لانڈھی ،پہلوان گوٹھ ، کورنگی ،نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاو ن،گلشن اقبال گلشن مصطفی ، فیڈرل بی ایریا ،گرومندر صدر ایم اے جناح روڈ ، محمودآباد ، طارق روڈ ، گارڈن ، شاہ فیصل ، کیماڑی ،بلدیہ اور کھارادر میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی سڑکوں پر بارش سے ہونیوالی پھسلن کے باعث متعدد موترسائیکلیں سلپ ہوگئیں ،یم اے جناح روڈ ، شارع فیسل ، کورنگی روڈ سمیت متعدد سڑکو پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں خلل آیا جسکے باعث ٹریفک جام ہوگیا سپر ہائی وے نوری آباد اور اطراف کے علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سپر ہائی وے کو کچھ دیر کے لئے ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا حیدرآباد میں بھی بادل جم کر برسے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا لطیف آباد ، قاسم آباد ، پکا قلعہ ،گاڑی کھاتہ سمیت متعدد علاقون میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ نصف سے زائد شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی کراچی میں نالوں کی صفائی مکمل نہ ہونے کی وجہ بارش کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقون میں پانی جمع تھا بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا تھا وہاں کچی آبادیوں کے مکینوں میں خوف پھیل گیا تھا بارش سے ایس ایس یو کا رین ایمر جنسی یونٹ کو الرٹ کردیا گیا تھا جبکہ ایدھی کا شعبہ بحری خدمت کو بھی اسٹینڈ ٹو کردیا گیا تھا مارکیٹوں ،بازاروں میں بھی پانی جمع ہوگیا تھا بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کے 70فیڈر ٹرپ ہو نے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی محکمہ موسمیات کے دائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق بارتی شہر گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم سندھ میں داخل ہوا سسٹم ملیر لانڈھی سے ہوتا ہوا کلفٹن میں داخل ہواانہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز تک ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 18ملی لیٹر اور نوری آباد می میں 48ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں