میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ ناکام بنانے میں وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی، شرجیل میمن

سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ ناکام بنانے میں وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 5 ماہ میں عمران خان اسلام آباد پر دوسری چڑھائی کرنے جا رہے ہیں ۔ عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف اقتدار کی بھوک ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اقتدار کی کرسی تک پہنچنے میں لاشوں سے گزرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ کیا قوم اپنے دارالخلافہ پر حملہ کے لیے اس جھوٹے ، مکار شخص کا ساتھ دے گی ۔کیا محب وطن پاکستانی اپنی بھادر افواج ، ریاستی اداروں کے خلاف گھنانی سازشوں میں مصروف عمران خان نیازی کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے بھی گزارش ہے کہ کیا وہ پاکستان کے شہہ رگ اسلام آباد پر چڑھائی میں عمران خان کا ہتھیار بننے جا رہے ہیں ۔ یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ عمران خان اپنے بیرونی فنانسرز کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی ۔سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین شخص ہے ، جو کہ انقلاب کی باتیں کر کے عوام کو گمراہ کر رہا ہے ۔ گھڑی چور ، چینی چور اور گندم چور کو کیا پتہ حقیقی انقلاب کیا ہوتا ہے ۔ جعلی حقیقی لانگ مارچ سے پہلے عمران خان قوم کو بی آر ٹی پشاور میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا حساب دے۔ عمران خان بتائے کہ فرح گوگی ،علیمہ خان نے اربوں روپے کے بینک بیلنس کہاں سے بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں