میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ، دخل اندازی نہیں کرسکتے، امریکا

عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ، دخل اندازی نہیں کرسکتے، امریکا

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بریفنگ کے دوران پاکستان کے سابق وزیرِاعظم کی نا اہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر جواب میں کہا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے، پاکستان کی اندرونی سیاست یا کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ نے ارشد شریف کیس کی شفاف تفتیش و تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرِ عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا صحافیوں کو بلا خوف کام کرنے کے حق میں ہے، صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، آزادی اظہار و آزادی صحافت کے حامی ہیں، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ حقِ آزادی رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن بھی لیے گئے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع کا ہر کیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔ اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں