میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی قیادت کااعتزازاحسن کوپارٹی سے نکالنے کافیصلہ

پی پی قیادت کااعتزازاحسن کوپارٹی سے نکالنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے بھی مشاورت کرلی گئی ہے۔نجی چینل کو پی پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ن اور ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دینے پر بیرسٹر اعتزاز احسن کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے بھی مشاورت کرلی ہے، اس ضمن میں بلاول بھٹو جلد باضابطہ حکم جاری کریں گے۔قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ اعتزاز احسن کو انتظامی طورپر فارغ کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ جس کے لیے پہلے مرحلے میں کاغذی کارروائی پوری کرنے کیلیے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔کچھ روز قبل اعتزاز احسن نے( ن) لیگ کی قیادت کے خلاف بیان میں کہا تھا کہ کوئی چھ ماہ پہلے تک یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی اور عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔ جنرل باجوہ نے (ن) لیگ کو مقدمات سے نکالا ہے،دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کرینگے،پارٹی کے نام کو بٹہ۔لگانے والے کردار کو گھر تک پہنچائیں گے،پیپلز پارٹی کی پلیٹ میں چھید کرنیوالے کیخلاف پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں