میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

خریدارہوش
کھوبیٹھے

پیاز51 روپے 52 پیسے،ٹماٹر20 روپے 87 پیسے،دال مونگ17روپے اور مرغی8 روپے 91 پیسے فی کلو مہنگی ہوئیں،ادارہ شمارات
یوٹیلیٹی ا سٹورز پر بھی چائے کی پتی ،بچوں کے دودھ ،گھی ،تیل ،دالوں ،جام ،جیلی ،مشروبات سمیت متعدداشیائے کے دام بڑھادیے گئے
لاہور( نیوز:ایجنسیاں) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد اضافہ،45.50 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،ادارہ شماریات کے مطابق پیاز51 روپے 52 پیسے،ٹماٹر20 روپے 87 پیسے،دال مونگ17روپے اور مرغی8 روپے 91 پیسے فی کلو مہنگی ہوئیں ادھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی، 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی، ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دلیے، سیریل ، نوڈلز،سویوں اورنمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی،مختلف مصالحہ جات کی 50 گرام میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے سرخ مرچ 100 گرام کی قیمت 84 روپے جبکہ 100 گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا۔ کسٹرڈ ،کالی مرچ ،میتھی ،جام ،مشروبات سمیت کئی اشیا ء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں، شہد کی 100 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا کر دیاگیا۔کھیر کا 55 گرام کا پیک 20 روپے، 200 گرام چھوارے 40 روپے اورجھاڑو کی قیمت 9 روپے بڑھا دی گئی ۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا ء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہیں،ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے کچھ برانڈزکی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو ان برانڈز کی طرف سے ہے، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں