میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پر ظلم، فی یونٹ بجلی 17 کے بجائے 35 روپے پڑرہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف

کراچی پر ظلم، فی یونٹ بجلی 17 کے بجائے 35 روپے پڑرہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انکشاف

جرات ڈیسک
هفته, ۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے بجلی صارفین کے تحفظ کیلئے خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق سوئی سدرن کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کاروباری اداروں کو سستی گیس فراہم کررہی ہے۔ خط میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے صارفین کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کم ازکم 131 ارب روپے سالانہ کااضافی بوجھ پڑرہا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی گیس (آر ایل این جی) کی فراہمی کی وجہ سے فی یونٹ صارفین کو17روپے کے بجائے تقریباً 35 روپے پڑرہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سفارش کی ہے کہ کے الیکٹرک کو ترجیحی بنیاد پر مقامی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خط کے متن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے 2018 کے نوٹیفکیشن میں پاور سیکٹر کو دوسری اورکیپٹو پاورپلانٹس کو تیسری ترجیح حاصل ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں