میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

دویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہزاداکبرسمیت 10افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظور
ادویات کی قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بغیر کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائیگا، بائیس لوگوں کے نام اسی سی ایل سے نکال دیے، کابینہ اراکین
ٹی وی چینلز پر عوامی خدمت کے پیغامات کے دورانیہ کو ان مسائل کے تدارک کے حوالے سے موئثر طریقے سے بروئے کار لائے جانے کو یقینی بنایا جائے، اتفاق
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بغیر کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہواوزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے وفاقی وزیر صنعت و تجارت مخدوم مرتضیٰ محمود، سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا، سیکرٹری صنعت وتجارت چوہدری امداد اللہ بوسال کو سول ایوارڈز ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ کابینہ کو وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے پچھلے 10 سالوں سے معمولی تبدیلی کے ساتھ پہلے آٹھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل رہا ہے جو باعثِ تشویش ہے جبکہ گلوبل وارمنگ گیسوں کے فضا میں اخراج میں ہمارا حصہ دنیا کا صرف ایک فیصد بنتا ہے،موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے وسائل کو بری طرح متاثر کررہی ہیں اور آبادی میں مسلسل اضافہ بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فورری طور پر Mitigation and Adaptation کے لاائحہ عمل پر عمل درآمد کی ضرور ت ہے،کابینہ میں تجویز پیش کی گئی کہ پاکستان کو درپیش ا ن مسائل پر آگاہی، پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ اور Cop-27 کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی ڈاکومنٹری بنا کر بین الاقوامی فورمزپر پیش کی جائے۔ مزید برآں اس بحران سے نپٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر رائج شدہ جدید و سائنسی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کابینہ نے اتفاق کیا کہ ٹی وی چینلز پر عوامی خدمت کے پیغامات کے دورانیہ کو ان مسائل کے تدارک کے حوالے سے موئثر طریقے سے بروئے کار لائے جانے کو یقینی بنایا جائے،اس کے علاوہ اسکول اور کالجز کے نصاب میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو شامل کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کیلئے بنائی گئیں پالیسیوں کے نفاذ کو بھی یقینی بنا نے پر زور دیا گیا۔ کابینہ میں جنگی بنیادوں پر بارانی کاشتکاری کی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیااس حوالے سے اسلام آباد میں اس منصوبے کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اجراء کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں