میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹری ڈی سی آفس کے قریب بم دھماکا‘پولیس اہلکارکا بیٹا جاں بحق

کوٹری ڈی سی آفس کے قریب بم دھماکا‘پولیس اہلکارکا بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ علی نواز ڈی سی آفس کے قریب بم دھماکامیں پولیس اہلکارکا بیٹا جاںبحق۔بم دھماکہ کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکار اور پولیس پہنچ گی۔دھماکہ الیکٹرونک ڈیوائس کا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج ، جاںبحق شخص کی چند روز قبل گمشدگی کی اطلاعات بھی زیرگردش۔پولیس نے کیس داخل کردیا،۔تفصیلات کے مطابق کوٹری ڈی سی آفس کے قریب رات کے آخری پہر بم دھماکہ میں ایک شخص اللہ بخش کھوکھر جاں بحق ہوگیا ہے جس کی اطلاع ملنے پر حساس ادارے اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گی۔جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج محمد رمضان نے بتایا کہ دھماکہ الیکٹرونک ڈیوائس سے ہوا ہے جوکہ لگتا ہے مرنے والا لیکر جارہا ہوگا، بم ایکٹیو ہوگیا جس سے وہ بھی مر گیا۔فوتی کے والد اے ایس آئی مولا بخش کھوکھر کی ڈیوٹی کوٹری سائٹ تھانہ پر ہے وہ چند روز سے طبی چھٹی پر آبائی گاؤں دادو گیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد حقاق سامنے آجائیں گے مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔دوسری جانب بم دھماکہ پر متضاد اطلاعات زیرگردش ہیں کہ فوتی چند روز سے گمشدہ تھا اور قوم پرست جماعت کا کارکن بھی تھا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی اللہ بخش کو صرف معطل کیا ہے۔دوسری جانب بم دھماکہ میں ہلاک شخص کی نعش سڑک سے تقریباً بیس فٹ دور جھاڑیوں میں ملی اور دھماکہ بھی اسی جگہ بتایا جاتا ہے جہاں دھماکہ سے گڑھا بھی پڑ گیا ہے۔جس سے جھاڑیوں میں بم رکھنے کے دوران دھماکہ ہونے کے امکان موجود ہیں، پولیس نے ہلاک شخص اللہ بخش کھوکھر پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں