میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فنانشل ٹائمزنے بہروپیے عمران خان کاچہرہ بے نقاب کردیا‘شرجیل میمن

فنانشل ٹائمزنے بہروپیے عمران خان کاچہرہ بے نقاب کردیا‘شرجیل میمن

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، جو شخص مخالفین کو چور کہتا تھا ، رپورٹ سے ثابت ہوگیا عمران خان سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرے اور وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی جے آئی ٹی تشکیل دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ ، گھنور اسران اور ممتاز علی جاکھرانی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں منی ٹریل تک دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز ایک مستند جریدہ ہے جس کی آج تک کوئی خبر بائونس نہیں ہوئی ہے ۔اگر عمران نیازی میں ہمت ہے تو فوری طور برطانیہ میں جاکر کیس دائر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اس رپورٹ پر کوئی ری ایکشن نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق جعل سازی کے ذریعے پیسے پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں آئے ، جہاں سے پیسے پھر مختلف محاذ پر استعمال کئے جا رہے ہیں اور اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ آنے کے بعد وفاقی حکومت چاہے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف نقوی امریکہ میں منی لانڈرنگ میں مطلوب شخص ہے ، امریکی خط سازش ایک ڈرامہ تھا، میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ خط کا ڈرامہ کیا گیا تاکہ کہیں عمران خان گرفتار نہ ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اگر اخلاقی جرئت ہے تو چیلنج کرو ورنہ مانو کے تم نے منی لانڈرنگ کی ہے ۔ انکی بہن نے امریکہ میں جائیداد خریدی پھر ایمنسٹی میں ظاہر کی ۔وزیر اعظم فوری طور پر ایک ہائی لیول جے آئی ٹی بنائیں جو عمران خان کی تمام دو نمبریوں کی انکوائری کرے ۔ جے آئی ٹی کو جلد از جلد کا ٹائم فریم دیا جائے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے گذارش ہے کہ فارن فنڈنگ کا فوری فیصلہ دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں