حلیم عادل شیخ گرفتار،سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کااحتجاج
شیئر کریں
اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے اپوزیشن کی لیڈرکی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج بھی کیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔حلیم عادل شیخ بدھ کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔اپوزیشن لیڈر سندھ کے ساتھی نے بتایا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔رہنما کے ساتھی نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینے اینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔ادھرحلیم عادل شیخ کی جامشورو میں گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، پی ٹی آئی کے پالیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پی ڈی ایم کی رسی جل گئی مگر بل نہیں گئے،عمران دشمنی میں پی پی حلیم عادل شیخ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اپوزیشن لیڈر پر بنائے گئے اینٹی کرپشن کیسز پر لاہور ہائیکورٹ نے ریلیف دیا سندھ حکومت پہلے بھی کراچی سے بھاگ کر لاہور میں حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے پہنچی تھی لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا تھا حلیم عادل شیخ بیل پر ہیں سندھ میں انصاف کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہورہے حلیم عادل شیخ سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں پی پی کو کیا تکلیف سندھ حکومت کا کام عوام کو ڈیلیور کرنا ہے انتقامی کاروائیاں کرنا نہیں سندھ کے لوگ مررہیہیں حلیم عادل آواز آٹھاتے ہیں۔