میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نیب کے خلاف حرکت میں آگیا، تقرریاں ،تبادلے منسوخ

الیکشن کمیشن نیب کے خلاف حرکت میں آگیا، تقرریاں ،تبادلے منسوخ

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے روکنے کی ہدایات جاری کردیں۔صوبائی الیکشن کمشن نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کئے گئے تقرر و تبادلے کا سختی سے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے افسران کی تبدیلیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں افسران کے تقروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45 ہزار جرمانہ کر دیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن، پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران لاہور، راولپنڈی اور ملتان نے قومی احتساب بیورو کے متعلقہ حکام کو تقرری و تبادلے کا اعلامیہ فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں جبکہ ان اضلاع میں 17جولائی کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا۔ لہذا الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری اداروں میں تقرری و تبادلوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45 ہزار جرمانہ کر دیا۔ امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلی پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیا۔واضح رہے کہ قائم مقام چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب ملتان نعمان اسلم کو تبدیل کردیا تھا، تاہم اب الیکشن کمیشن نے ان تبدیلیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں افسران کے تقروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔یہ ہدایات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ احتساب بیورونے ڈی جی نیب لاہور مرزا شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی ،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کاتبادلہ کردیاتھا ۔الیکشن کمیشن نے نیب افسران کی تبدیلیوں کا نوٹس، لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے ڈی جیز کے تقروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں