میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن سے ایک زورقبل دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق

بلدیاتی الیکشن سے ایک زورقبل دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل جیکب آباد میں ہونے والے دھماکے نے سیکیورٹی انتظامات کا پول کھول دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دس زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاش وزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑی کے گزرنے کے دوران ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جیکب آباد سمیت چودہ اضلاع میں پولنگ ہونے جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں