میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے،بلاول بھٹو

بھارت میں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ بھارت میں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے،بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے،ماضی کی بری معاشی پالیسی نے ملک پر خود کشی حملے کئے ،حقیقت اور درپیش چیلنجز پر مبنی خارجہ پالیسی تشکیل دینا ہوگی ،چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے،پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے،ہر محب وطن پاکستانی پاکستانی عوام کے مفادات کیلئے تمام اقدامات کریگا۔ جمعرات کو آئی ایس ایس آئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس انسٹیٹیوٹ کی بنیاد میرے نانا نے رکھی جو ان کے مستقبل کے ویژن کا عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آباد ی صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے،پاکستانی دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، پاکستان کے طالب علم دنیا کی ہر یونیورسٹی میں موجود ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان کے اس انٹیلیکچول کیپٹل کو انگیج کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر پاکستانی کو آگاہ کرنا ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور یہ کیسے آپ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے،ہر محب وطن پاکستانی پاکستانی عوام کے مفادات کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بطور قوم اور بطور ملک پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے،ہم پسند کریں یا نہیں بھارت ہمارا ہمسایہ ہی ہے،دوسری جانب ایران اور افغانستان موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیو پولیٹیکل سرگرمیوں کا ہم پر براہ راست اثر ہوتا ہے،اقتصادی، سفارتی سطح پر ہمارے پاس پوٹینشل موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے فیصلوں کا دنیا پر براہ راست اثر پڑتا ہے، زیادہ تر دنیا عالمی واقعات کو عالمی طاقتوں کے کے تنازعات میں دیکھتی ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر ہم صرف سی پیک کو ان لاک کریں تو اس میں ہماری توقعات سے بڑھ کر بہت کچھ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیاں سفارتی تعلقات کے قیام میں ایک پل کا کردار ادا کر چکا ہے،ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دو راہے پر کھڑا ہے،کوڈ اور موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر گہرے اثرات ہیں،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تغیرات نے تباہی مچا دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یوکرین روس لڑائی کے باعث تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں