میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی بجٹ، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر37 ارب خرچ ہوں گے

وفاقی بجٹ، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر37 ارب خرچ ہوں گے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی بجٹ برائے سال23- 2022میں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اور ترقیاتی اداروں اور دوست ملکوں کی فنڈنگ سے 37ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔مالی سال کے دوران بین الاقوامی مالیاتی و ترقیاتی اداروں اور دوست ملکوں کی معاونت سے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر 16ارب 61کروڑ 76لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے۔ اس لحاظ سے وفاقی حکومت کے بجٹ میں بین الاقوامی اداروں اور دوست ملکوں کی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم دگنی ہوگی۔وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق کراچی میں کوریا کی معاونت سے آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 9کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ سے کراچی نیبر ہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر 6ارب 46کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ آئندہ سال مختص کی گئی یہ رقوم گذشتہ دو مالی سال میں خرچ کی جانیوالی رقوم سے دگنی ہیں۔ورلڈ بینک کی معاونت سے ہی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک ارب 75کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ورلڈ بینک آئندہ مالی سال کراچی میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے کراچی موبلیٹی پراجیکٹ کے لیے انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آر ڈی) آئی بی آر ڈی کی معاونت سے 5ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس پراجیکٹ کے تحت مالی سال 22- 2021کے بجٹ میں 4ارب 64کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم 30کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں