میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپر ہائی وے مویشی منڈی سج گئی، جانوروں کی آمد جاری

سپر ہائی وے مویشی منڈی سج گئی، جانوروں کی آمد جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،منگل کو بھی ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے دو سو ٹریلر مویشی منڈی پہنچ چکے ہیں جبکہ بکروں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ، ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مارشلنگ ایریا میں لائے گئے جانوروں کا معائنہ کرتی ہے اور مکمل چیک اپ کے بعد ہی جانور منڈی میں بھیجے جاتے ہیں منڈی میں بجلی کا انتظام مکمل ہو چکا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد جانور دیکھنے کے لئے منڈی کا رخ کر رہی ہے ،منڈی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی غرض سے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جا رہا ہے ، مویشی منڈی کے تمام بلاکس کے مخصوص پوائنٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ، جس نے کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جا رہا ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار خدمات انجام دیں گے، واضح رہے کہ گزشتہ سال مویشی منڈی کو 80 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کیا گیا تھا اور منڈی میں ہونے والے سرگرمیوں پر نظر رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں