میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ عمران خان کی انتشاری سیاست کاحصہ نہ بنیں، مریم نواز

عدلیہ عمران خان کی انتشاری سیاست کاحصہ نہ بنیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ ہے اکتوبر ، نومبر گزر گیا تو اس کی سازش ناکام ہو جائیگی ،عدلیہ سے سے گزارش ہے ،اس کی انتشاری سیاست کا حصہ مت بنیں،عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، اس سے بڑی سازش کوئی نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایک صوبے کودوسرے صوبے سے لڑانے کی گھنائونی سازش ہے،ایک دہشتگرد اور عمران خان میں کیا فرق ہے وہ بھی اسی طرح لڑاتے ہیں،آئین وقانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کوکھلی چھٹی ملے گی؟،عمران خان کے فساد کو روکنا عین جہاد ہے ،نیا ردالفساد لانچ کریں گے،یہ کہیں گے ہم نے تو انقلاب لانا تھا لیکن سامنے رانا تھا۔ خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، مسلم لیگ(ن)کی سوشل میڈیا ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے کئی سالوں میں ملکی معیشت کو کاری ضربیں لگیں، معیشت آئی سی یو میں ہے، غریب کے پاس ادویات نہیں، سابقہ حکومت نے سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا، 2018ء میں ترقی کرتا پاکستان آج ہرشعبے میں تنزلی کا شکارہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آئی ایم ایف سے پٹرول بڑھانے کا معاہدہ کر کے گیا، یہ کہتا ہے اس کے خلاف عالمی سازش ہوئی، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، اس سے بڑی سازش کوئی نہیں، عمران خان سٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر گیا، عمران خان جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوکڑوا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے، عمران خان کی ترجیحات بہت غلط تھی، عمران خان ایک ملک تو دوسرے ملک کی چغلیاں کرتا تھا، اس نے سعودی عرب جیسے دوست ملک کو بھی ناراض کر دیا، یہ پاکستان کیلئے لینڈ مائن بچھا کر گیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ چینی دوستوں نے بھی عمران خان حکومت کی شکایات کیں، چین نے کہا شکر کیا ہے شہبازشریف کی حکومت آئی، وزیراعظم ترکی کا دورہ کر رہے ہیں، ترکی نے 2018ء میں بہت سارے منصوبے لگائے تھے، ترکی کے منصوبوں کو بْری طرح کرش کیا گیا تھا، عمران خان کی حکومت نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بند کر دیا اور ان پر تشدد کیا۔ انہوںنے کہاکہ ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض تھی، شہبازشریف ان منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ترکی جا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ کہہ رہا ہے یہ جہاد ہے نکلو، یہ جہاد نہیں فساد ہے، اس فساد کو روکنا عین جہاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورز ایک انٹرویومیں اس نے اپنے لوگوں کے مسلح ہونے کا اعتراف جرم کیا، اس کا لانگ مارچ تاریخی ناکام ہوا، اس کومشورہ دیا تھا اس حالت میں میڈیا میں نہیں آتے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم، رانا ثنا اللہ بھی یہی کہہ رہے تھے یہ مسلح لوگ ساتھ لیکرآئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ زبیر نیازی کے گھرسے اتنا اسلحہ نکلا جیسے کسی جنگ میں جا رہے تھے، آپ کس نیت سے وفاق پر حملہ آور ہونے آ رہے تھے، ان کا لانگ مارچ کیسے پْر امن ہو سکتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ ہمارے بھی جلسے، احتجاج ہوتے ہیں کسی کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا، ان کا پرامن احتجاج، پرتشدد تحریک میں بدل چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورز خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے فورس کواستعمال کرنے کا بیان دیا، اس کا مطلب وہ خیبرپختونخوا کی فورس کواستعمال کر کے وفاق پرحملہ کرے گا، یہ بیان حمزہ شہباز، مرادعلی شاہ نہیں دے سکتے، خیبرپختونخوا کے غیور پختونوں کی صدیوں پرانی روایات ہیں، خیبرپختونخوا کے غیور لوگوں نے لانگ مارچ میں حصہ نہیں لیا۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ سنا ہے پی ٹی آئی کا کارکن شہید ہوا، اللہ تعالیٰ اس بچے کے بھی درجات بلند کرے، ایک شخص نے کْرسی کی خاطر پختونوں کے بچوں کو ذاتی جنگ میں کیوں مروایا، اگرجہاد ہے تو کہاں ہے عمران خان کے بیٹے؟ جہاد تو ہرمسلمان پر فرض ہے وہ بھی فرنٹ لائن جہادیوں میں آئیں، کیا عمران خان اور غریب عوام کے بچوں میں فرق ہے، ایک دہشتگرد اور عمران خان میں کیا فرق ہے وہ بھی اسی طرح لڑاتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایک صوبے کودوسرے صوبے سے لڑانے کی گھنائونی سازش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں