میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی سکھر نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی سکھر نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی ، تین دہشتگردگرفتار ، 11 عدد ہینڈ میڈ بم، 50 عدد ڈیٹونیٹرز اور 15 فوٹ سیفٹی فیوز وائر برآمد، گرفتار دہشتگرد پاک فوج کی کانوائے پر حملہ کرنے اور بارودی مواد سپلائی کرنے میں ملوث رہے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی سکھر ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی ٹی ڈی سکھرنے بڑی و اہم کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ترجمان کے مطابق گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق بی ایل اے فراری گروپ سے ہے، تفتار تینوں دہشتگردوں میں رحموں مری، راشد مری اور شہیر علی مری شامل ہیں، دہشتگردوں سے 11 عدد ہینڈ میڈ بم، 50 عدد ڈیٹونیٹرز اور 15 فوٹ سیفٹی فیوز وائر برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار دہشتگرد پاک فوج کی کانوائے پر حملہ کرنے اور بارودی مواد سپلائی کرنے سمیت گرفتار دہشتگرد بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں