اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200روپے کا ہو گیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200روپے کا ہو گیا۔ مگر کسی بھی سطح پر حکومت کا کوئی اقدام دکھائی نہیں دیتا۔ یوں لگتا ہے کہ حکومت مارکیٹ کے آگے بے بس ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے اور امریکی کرنسی کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.37 روپے کے اضافے سے 198.11 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے تک پہنچ گیا۔