بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹناچاہیے ،مریم نواز
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹناچاہیے، عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑانا نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کروانا چاہیے، یا ان پر سنگین غداری اور توہین عدالت کے مقدمات چلنے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دھنگ رہ جائے، سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہے پاکستان بچ گیا۔