میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی کا دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

بی جے پی کا دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

نئی دہلی میں روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارالحکومت کے 40 گاوں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم بلڈوزر چلا رہے ہیں جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے مسلمان تارکین وطن کی دکانوں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا جا رہا ہے ۔ادیش گپتا نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وزیراعلی اروند کجروال سے ایسے 40 گاوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن سے اسلام یا مسلمانوں کا تعلق ظاہر ہوتا ہو۔ بی جے پی رہنما نے ان ناموں کو دور غلامی کی یادگار قرار دیا۔قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے معروف شہر الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگراج رکھ دیا گیا تھا۔ بی جے پی رہنما کا موقف تھا کہ الہ آباد کا پرانا نام پریاگراج ہی تھا جسے دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنی سیاست کی بنیاد ہی مسلم دشمنی پر رکھی، گجرات میں مسلم کش فسادات اور بابری مسجد مسمار کی ذمہ دار بھی یہی جماعت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں