میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی ادارے فچ  نے پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارے فچ نے پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔فچ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 4 سے بڑھ کر 5 فیصد ہوسکتا ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ 18.5 ارب ڈالرز ہوسکتا ہے۔عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کو 20 ارب ڈالرز بھی ادا کرنے ہیں، سعودی عرب اور چین کے 7 ارب ڈالر قرض کی واپسی موخر ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں فچ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے، ٹیکس اصلاحات پلان پر عمل درآمد میں مشکلات ہوسکتی ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں