میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے مقرر، پنشن میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان

کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے مقرر، پنشن میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

نو منتخب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدقومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی،سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جبکہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کردی تھی۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کیساتھ مل کرمہنگائی کم کریں گے صوبوں کیساتھ مل کر رمضان پیکج میں سستا آٹا لے کر آئیں گے ہم نے سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے گزشتہ حکومت سستی گیس نہیں لائی اور مہنگا تیل لائے جس سے بجلی مہنگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہونے جارہاہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، 60لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں 2کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ریکارڈ قرضے لیے گئے لیکن کام کچھ نہیں کیا گیا ساڑھے 3سال میں 20ہزار ارب روپے قرضے لیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں