بغاوت میں تیس سیکنڈلگے توتدارک میں بھی 20سیکنڈلگنے چاہئیں،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو وزیر اعلی کیلئے ووٹنگ کے روز اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے، عمران کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج ختم ہو چکا، تاریخ یاد رکھے گی کہ وہ کیسے غیر قانونی طریقے سے لائے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ کیسے واپسی پر آئین کو آگ لگا دی گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں، انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔