میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھمکی آمیز خط ڈرامہ ،اصل کردارسفیرصاحب کہاں ہیں،مریم نواز

دھمکی آمیز خط ڈرامہ ،اصل کردارسفیرصاحب کہاں ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دھمکی آمیز کو خط کو ڈرامہ قرار دے دیا۔نجی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز کو خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خط اس لیے نہیں دکھاتے کیونکہ ایسا کوئی خط ہے ہی نہیں سب ڈرامہ ہے، آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے، خط کی تمام باتیں بتادیں لیکن خط نہیں بتایا، وزارت خارجہ میں بیٹھ کر خط کی سیاسی نوک جھونک درست کی گئی، حکومت کو پتا تھا یہ عوام کے سامنے ا?ئے گا تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت ختم ہوگئی تھی لیکن منصوبے جاری رہے، ہم الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر گئے تھے، موجودہ حکومت اپنے منصوبے لانے کے بجائے ایک خط لائی، حکومت خط بھی جعلی لائی اپنے منصوبوں کا ذکر نہیں لائی، عمران خان نے خط نہیں دکھایا جیب میں لے کر گھومتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ثبوت میں حکومت کیا لائی کہ ہم سفارتکاروں سے مل رہے ہیں، سفارتکاروں سے مل کرہم سازش کررہے تھے توآپ کیا کررہے تھے، آپ بھی تو سفارتکاروں سے مل رہے ہوتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی کو دیکھ کرکہیں گے کسی اورکو ووٹ دینگیعمران خان کو نہیں، چند دن اقتدارمیں رہنے کیلئے عمران خان نے آئین کو توڑ دیا، اسمبلی توڑنے کی طرف گئے کیونکہ کوئی اور جماعت آئی تو انہیں نہیں چھوڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں