وزیراعظم کے استعفے سے اب بات آگے بڑھ گئی ہے،عامر خان
جرات ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہاہے کہ اب بات وزیراعظم کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کو کوئی جلدی نہیں ہے۔عامر خان کا کہنا تھاکہ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔