میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم ہے کیوں نہ کالعدم کردیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم ہے کیوں نہ کالعدم کردیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیکا آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کو مزید ڈریکونین بنا دیا گیا ہے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کو کیوں نہ کالعدم قرار دیا جائے؟۔جمعرات کو اسلام آبا د ہائیکوٹ میں ایف آئی اے اختیارات اور پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک سیاسی ورکر نے پبلک آفس ہولڈر کے خلاف تقریر کی اور6ماہ جیل میں رہا۔قانون پبلک آفس ہولڈرز کے تحفظ اور آزادی اظہار کو دبانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کو مزید ڈریکونین بنا دیا گیا ہے واحد سوال یہ ہے کہ سیکشن 20 کو کیوں نہ کالعدم قرار دیا جائے؟۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر حکومت کو پرائیویٹ لوگوں کی ہتک کا اتنا خیال ہے تو پبلک آفس ہولڈرز کو نکال دے۔مجھے چیف جسٹس ہوتے ہوئے تنقید سے نہیں گھبرانا چاہئے۔ہر پبلک آفس ہولڈر کی ساکھ اس کے فیصلوں اور اسکے اعمال سے ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت کافی عرصے سے اس معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ،سیاسی جماعتیں اور رہنما سوشل میڈیا پر ہونے والے اقدامات کے خود ذمہ دار ہیں۔ جب آپ خود یہ چاہتے ہیں تو پھر تنقید سے کیوں ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر چلنے والی چیزوں کی ذمہ دار ہیں۔اداروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس بنا رکھے ہیں۔اداروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کیوں ہونے چاہئیں۔پھر آپ اسی سوشل میڈیا کے خلاف قانون لے آتے ہیں۔یہی سیاسی جماعتیں اپنی سوشل میڈیا ٹیمز سے یہ سب کراتے ہیں۔پھر سوشل میڈیا پر الزام کیوں لگایا جا رہا ہے۔میرے خیال میں صرف جماعت اسلامی اس کا حصہ نہیں ہے۔ ۔اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹرخالد جاوید خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی نے تنقید کی تو وہ فوری گرفتار ہو جائے گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت نہیں چاہے گی کہ غلط تنقید پر بھی کسی کو جیل بھیج دیا جائے۔ میں نیب کیسز میں سب سے زیادہ کہتا تھا کہ گرفتاری نہیں ہونی چاہئے لیکن جتنا نقصان نیب اور اس کے قانون نے پہنچایا ہے اس کی تو کوئی مثال نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پوری دنیا میں طے ہے کہ آزادی اظہار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔اداروں کے بنیادی حقوق یا ساکھ نہیں ہوتی، وہ ہتک عزت میں کیسے آ سکتے ہیں۔ جس طرح لاہور سے دو صحافیوں کو اٹھایا گیا اسکی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔پھر آپ بیان حلفی دیں کہ ان آرڈیننسز کے تحت کارروائیاں نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا ہے کہ اس آرڈیننس میں پبلک باڈیز کی ساکھ بھی بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔آپ نے تو نیچرل پرسن کی تعریف کو بھی آرڈیننس میں تبدیل کر دیا ہے۔اس عدالت کو عوام کے اعتماد کی پرواہ ہے، تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ عدالت نہیں چاہے گی کہ غلط تنقید پر بھی کسی کو جیل بھیج دیا جائے۔پبلک باڈیر کا کونسا بنیادی حق ہے، اس ہائیکورٹ کا کونسا بنیادی حق ہے؟جتنی بھی غلط تنقید ہو اس عدالت کو تو گھبرانا ہی نہیں چاہئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 19 سے متصادم ہے، عدالت یہ پوچھ رہی ہے کیوں نہ اس قانون کو کالعدم کر دیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں