شہبازشریف کیخلاف عدالتی کارروائی سے قبل اٹارنی جنرل متحرک
شیئر کریں
حکومت کانواز شریف کے معالجین سے رابطے کا فیصلہ
حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دینے والے ان کے چھوٹے بھائی پارٹی صدر شہباز شریف کے خلاف عدالتی کارروائی سے پہلے نواز شریف کے معالجین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس منگوائی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام معلومات لی جائیں گی، اگر بیماریاں ایسی نہ نکلیں جو سفر میں رکاوٹ ہوں تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کے خط پر شہباز شریف کے صاف جواب کے بعد حکومت نے نواز شریف کے ڈاکٹروں سے خود رپورٹس منگوانے کے لئے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اٹارنی جنرل آفس ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو خط لکھے گا۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیار کرنے والے معالجین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے جائیں گے۔