میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس بلڈر اینڈ ڈیولپرز کی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی

شمس بلڈر اینڈ ڈیولپرز کی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) شمس بلڈر اینڈ ڈیولپرز کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بعد ماحولیاتی قوانین کی بھی خلاف ورزی، گلستان سجاد میں جاری شمس پرائڈ پروجیکٹ کی محکمہ ماحولیات سے این او سی او نہیں لی گئی، پروجیکٹ کے خلاف معاملہ ٹربیونل میں جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے بعد ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی سامنے آگیا ہے، شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کاگلستان سجاد میں کوئن پلازہ کے ساتھ شمس پرائڈ کے نام سے کمرشل پروجیکٹ کی تعمیر شروع کی گئی جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوپن اسپیس پر تعمیرات کرادی گئی ہیں جس پر ایس بی سی اے نے بلڈرز کو کام روکنے کے احکامات جاری کئے تھے، ذرائع کے مطابق شمس پرائڈ پروجیکٹ کی محکمہ ماحولیات سے این او سی نہیں لی گئی، محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی علی پیلس پر زیر تعمیر پراجیکٹ شمس آئیکون کی پبلک ہیئرنگ ہوچکی ہے اور اس کی این او سی بھی پراسس میں ہے، جبکہ شمس پرائڈ کی این او سی نہیں لی گئی اور متعدد لیٹرز جاری ہو چکے ہیں اور مذکورہ پراجیکٹ کے خلاف معاملہ اب ٹربیونل میں بھیجا جائیگا۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ایم ڈی محمد الدین میمن سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے، لیکن خبر فائل ہونے تک موقف نہ مل سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں