سیاسی انتقام کی دھندبتدریج چھٹ رہی ہے شہبازشریف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ راجہ قمرالاسلام، وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کی صاف پانی ریفرنس میں بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ راجہ قمرالاسلام، سابق ایم پی اے وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کی صاف پانی ریفرنس میں بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام کی دھند بتدریج چھٹ رہی ہے اور سچائی کی روشنی بڑھتی جا رہی ہے، بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے ساتھیوں پر فخر ہے، اس کامیابی پر انہیں مبارک پیش کرتا ہوں۔علاو ہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے ۔صدر پاکستان مسلم لیگ نون و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے، یسی رپورٹس آئیں گی تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے