جماعت اسلامی کاآج 5مرکزی شاہراہیں بند کرنے کااعلان سندھ میں لسانیت بھڑکانے نہیں دیں گے ،حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
جماعت اسلامی کراچی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر ستائیسویں روز دھرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے کراچی میںجمعہ 28جنوری کو نیشنل ہائی وے،سپر ہائی وے،شاہراہ فیصل،ماڑی پور،لسبیلہ چوک،ڈرگ روڈ پر دھرنا دیکرشاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جس میں سوائے ایمبولینس کے کسی بھی راستہ نہیں دیا جائے گا۔کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے تحت جاری دھرنا ستائیسویں رو ز بھی جاری رہا ۔علاوہ ازیں شہر بھر میں بیشتر مقامات پر احتجاجی کیمپ و کارنرمیٹنگز منعقد کی گئیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکائ،اسکولز اور مدارس کے طلبہ و اساتذہ اور مختلف سیاسی ،سماجی ومذہبی تنظیمی کے وفود میڈیا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم بھی نمائشی مظاہرے کررہی ہیں ،بلاول بھی ریلیاں نکال رہے ہیں لیکن عوام کے بنیادی مسائل جن کا تعلق وفاقی اور صوبائی دونوں سے ہیں حل نہیں کیے جارہے ہیں ،بلاول ہم سے کہتے ہیں کہ قانون کو کالا نہیں کہیں ،ہم پوچھتے ہیں کالے کو کالا نہیں کہیں گے تو کیا سفید کہیں گے ؟،بلاول کالے قانون کو سفید کردیں اس قانون کے ذریعے بلدیاتی اداروں اور میئر کے جو اختیارات غصب کیے ہیں ،شہری ادارے اور محکمے سندھ حکومت نے لے لیے ہیں وہ واپس کردیں ہم اسے کالا قانون کہنا بند کردیں گے ۔