میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر فیصل ملا زخمی حالت میں گرفتار

لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر فیصل ملا زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر فیصل ملا کوزخمی حالت میںگرفتارکرلیاہے، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوردہشت گردی میں ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے لیاری گینگ وار کے خلاف یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے، دو روز قبل گارڈن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم گینگ وارکا اہم کردار اور دہشتگرد کمانڈر فیصل ملا نکلا۔ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،دہشتگردی اورانتہائی سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔امجد حیات کے مطابق فیصل ملا، وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے لیے کام کرتا تھا، ملزم تاجروں بلڈروں اور دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا نا دینے پرگرنیڈ دھماکے اور قتل کی وارداتیں کرتا تھا۔ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم 2012 سے مذہبی جماعت کے ساتھ چندہ جمع کرتا رہا ہے اور 2015میں وصی اللہ لاکھو اورایاز زہری گروہ میں شمولیت اختیار کی۔امجد حیات کے مطابق کمانڈر فیصل ملا شوٹرز اشفاق کیپٹن اور منور کے ذریعے ہینڈ گرنیڈ حملے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور دیگر جرائم کرواتا رہا، فیصل ملا نے دیوبند مسلک کے علما سمیت کئی سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی، فیصل ملا سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک رائفل برآمد کی گئی تھی ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم اس سے قبل گرفتار نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں