میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر خان کی دبئی میں سابق گورنرسندھ سے اہم ملاقات

عامر خان کی دبئی میں سابق گورنرسندھ سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار ) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ سرکار کے نئے بلدیاتی بل کیخلاف تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ سیاسی مشن پر عامر خان دبئی پہنچ گئے ڈاکٹر عشرت العباد سے ہونے والی ملاقات میں مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کے پیغام سے سابق گونر سندھ کو آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ پاکستان کے رہنما عامر خان کی دبئی میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں فریقین کے مابین نئے بلدیاتی قانون سمیت مختلف اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبالہ خیال ہوا ہے۔ اس ضمن میں سابق گورنر کی جانب سے متحدہ پاکستان کی سندھ حکومت کیخلاف آئندہ چند روز میں چلائی جانے والی تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، جبکہ ان کی جانب سے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بکھرے مہاجر دھڑوں کے ایک ہونے کو بھی خوش آئند عمل قرار دیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں متحدہ پاکستان کے وفد کی مہاجر سیاست سے جڑی مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں