میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برآمدات میں اضافے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم

برآمدات میں اضافے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے، ملک سے محض سبزیاں یا دیگر چھوٹی چیزیں ہی برآمدات ہوتی ہیں جس سے ترقی کا سفر شروع نہیں ہوسکتا ہے، ملک اسی صورت میں ترقی کرے گا جب صنعتی شعبوں کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا،ہم چین سے بہت سیکھ سکتے ہیں جنہوں نے شہر کاری کے نت نئے طریقوں پر غور کیا اور اب وہ عمودی ڈیویلپمنٹ کررہے ہیں،آئندہ ہفتے چین کا دورہ متوقع ہے جس کا حتمی فیصلہ کورونا کی صورتحال کے تناظر میں ہوگا۔پاک چائنا بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجرا سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد دیتاہوں، حکومت کو مشکلات سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کا فیڈ بیک چاہیے، سرمایہ کارکے لیے وقت اہم ہوتاہے ، ہمارے پاس افرادی قوت ،نوجوان اورہنر مند لوگ موجود ہیں، ہم نے آئی ٹی کو تھوڑا سہارادیاتو اس نے نتیجہ دیناشروع کیا۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ غریب ملکوں کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی تیزی سے اربنائز ہورہا ہے، گرین ایریاز ختم ہورہے ہیں ،آبادی بڑھ رہی ہے اور شہر پھیل رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک اسی صورت میں ترقی کرے گا جب صنعتی شعبوں کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے شعبہ آئی ٹی میں غیرمعمولی ترقی کی اور بیرون ملک اپنی خدمات پیش کررہا ہے جبکہ پاکستان میں محض ایک سال میں شعبہ آئی ٹی کی برآمدات دوگنی ہوگئی ہے۔عمران خان نے ترکی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیافتہ ممالک نے برآمدات کو اہمیت دی، استنبول نے تجارتی خسارہ پر قابو پانے کیلئے برآمدات کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جو ان کی ترقی کا ضامن بھی بنا۔انہوں نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بیجنگ سے ہماری دوستی کی تاریخ 70 برس پر محیط ہے، وہ ہم سے ہر طرح کے تعاون پر آمادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ چین ہمارے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاہم ہم نے کبھی قومی ترحیحات پر مبنی پالیسی وضع نہیں کی۔انہوں نے اپنی معاشی پالیسی کے تناظر میں کہا کہ ہم نے طے کرلیا کہ صنعتی شعبہ کو ترقی دینی ہے اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں