میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندو انتہاء پسندمسلمانوں کے قتل عام کے منصوبے بنا ر ہے ہیں، شیخ رشید

ہندو انتہاء پسندمسلمانوں کے قتل عام کے منصوبے بنا ر ہے ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا،ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر حاضری میرے لیے باعث اعزاز ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا، یہ قائد اعظم کی دور اندیشی تھی ،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق دینے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارت جیسا سلوک اقلیتی برادری کے ساتھ نہیں کر سکتے ، ہمارے اپنے اختلاف جتنے بھی ہوں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ حقیقت ہے جسے عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں