ایس بی سی اے حیدر آباد، پٹہ مافیا اور نئے ریجنل ڈائریکٹر میں سرد جنگ کا آغاز
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ، پٹہ مافیا اور ریجنل ڈائریکٹر میں سرد جنگ کا آغاز، عدنان شاہ بخاری، عرس ڈاوچ سمیت پٹہ مافیا کے اہم افسران آر ڈی کے اختیارات استعمال کرنے سے ناخوش، ایس بی سی اے مفلوج بن گئی، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے نئے مقرر ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری اور پٹہ مافیا میں سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ذرائع کے ایس بی سی اے حیدرآباد کے تمام پروجیکٹس کی منظوری و منسوخی پہلے پٹہ مافیا کے ذریعے ہوتی تھی اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری کو پٹہ سسٹم کے اہم افسر تصور کئے جاتے ہیں، جبکہ رینجنل ڈائریکٹر کی جانب سے اختیارات کے استعمال سے پٹہ سسٹم ناخوش ہے جس کے باعث ایس بی سی اے مفلوج ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے طاقتور افسر عرس ڈاوچ نے تمام نئے پراجیکٹس کو روک دیا ہے تا کہ ریکوری نہ ہوسکے۔ واضع رہے کہ کاشف سسٹم جانے کے بعد ایس بی سی اے حیدرآباد میں پٹہ سسٹم نے تمام معاملات سنبھالے تھے اور کاشف سسٹم کے سابقہ افسران اور پٹہ سسٹم کے افسران میں تنازع بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ نے پورے ایس بی سی اے حیدرآباد کے سسٹم کو جام کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے شروع کردیے ہیں اور رینجنل ڈائریکٹر کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔