میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کربددعائیں دے رہے ہیں،شہباز شریف

لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کربددعائیں دے رہے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں ہوئی جو اب ہے،پی ٹی آئی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے ۔اس حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا، اٹھا کر انہیں بدعائیں دے رہے ہیں۔لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ادویا ت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بچوںکے دودھ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔پوری قوم ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر کے روز شہباز شریف،حمزہ شہباز ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل ، منی لانڈرنگ ریفرنس اوررمضان شوگر مل ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میںمئوقف اختیارکیا گیا کہ حمزہ شہباز شادی میں مصروف ہیں اورموٹروے بند ہونے کی وجہ سے وہ نہیں آسکے ۔ جس پر عدالت نے حمزہ شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیںسپریم کورٹ نے شریف خاندان شوگر مل کیس میں حمزہ شوگر مل جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کو مقدمہ میں فریق بنا لیاجبکہ عدالت عظمیٰ نے شریف خاندان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی سرزنش کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو اپیل پر پہلے بات کرنے دیں، کیا وکیل ہمیں بتائے گا کیس کا کیسے چلانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں