احسن اقبال بیگانے کی شادی میں عبدللہ دیوانہ تھے،اسدعمر
شیئر کریں
وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہیکہ وہ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کو یہی کہہ سکتے ہیں کہ بیگانے کی شادی میں عبدللہ دیوانہ۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے ذہن میں شاید یہ منصوبہ تھا کہ ایک ٹریک بچھادیا جائے جس پر نہ بس ہو نہ آپریشن کیلیے کسی سے معاہدہ ہو، لوگ شاید بھاگتے بھاگتے سرجانی سے نمائش پہنچ جائیں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل وزیر اعظم عمران خان گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آئیں گے۔خیال رہے کہ رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔