میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں،بلاول بھٹو

ملک میں غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں