مہنگائی کے ستائے کراچی والوں کوبجلی کاجھٹکا
شیئر کریں
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا اتھارٹی نے 2 ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی جس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل کوسنایا گیا۔نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور یہ اطلاق لائف لائن کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے ،گھی وتیل سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی بلندپروازی کاشکارعوام نے کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کوظلم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایک جانب شہرقائدپرکے الیکٹرکی جانب سے لوڈشیڈنگ کاعذاب مسلط ہے تودوسری جانب قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھی جاری ہے ،مہنگائی کاسلسلہ جاری رہاتوعوام خودکشیوں پرمجبورہوں گے۔