میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کیخلاف عوام کوسڑکوں پرآناہوگا،فضل الرحمن

حکومت کیخلاف عوام کوسڑکوں پرآناہوگا،فضل الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اقتدار کے لیے نہیں پاکستان کی بقاء کیلئے بنائی گئی ہے۔پاکستان کے وقار وعزت کو دنیا میں دوبارہ بحال کریں گے ،غیرملکی تحفے چھپانے والے بدنماداغ ہیں۔ پی ڈی ایم کا کام حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا ہے کہ احتساب کا ڈرامہ اب ختم ہوچکا ہے پی ڈی ایم نے آپ کا احتساب کر کے کیفرکردار تک پہنچانا ہے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے معاشی صورتحال خراب ہو تو ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔دنیا میں ایک بار پھر معیشت کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ہم اداروں کی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ہر ایک کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔پی ڈی ایم اقتدار کے لیے نہیں پاکستان کی بقاء کے لیے بنائی گئی ہر ایک کو چور کہنا تحریک انصاف کی سیاست ہے منفی نعرے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں۔میں سیاستدانوں کو چور کہنے والوں نے منہ کی کھائی۔تحفے کی گھڑی منافع کے ساتھ بیچنے والے قوم کے چہرے پر بدنام داغ ہیں ہم پاکستان کے وقار اور عزت کو دنیا میں دوبارہ بحال کریں گے اب ہمیں جلسوں کے بجائے سڑکوں پر آنا ہوگا قوم سڑکوں پر یئے ہم انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لاکھوں لاکھوں کو بیروزگار کر دیا۔نوجوانوں کو بے وقوف بنایا گیا کہ ایک کروڑ نوکریاں دین گے کراچی سے کشمیرتک قوم کے ساتھ کھڑے ہونگے۔تیس لاکھ ملازمین کا معاشی قتل پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھا پی ڈی ایم کی قیادت میں موجودہ حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے پی ڈی ایم مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھے گی غریب آدمی کو خود کشی پر مجبور کیا تو پارلیمنٹ بے توقیر ہو جائے گی۔پی ڈی ایم پاکستان کی بقاء کے لیے بنائی گئی ہے۔افغانستان آج بھی حالت جنگ میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں