میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ،فوج میں کوئی غلط فہمی نہیں ،وزیراعظم

حکومت ،فوج میں کوئی غلط فہمی نہیں ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو دور ہو جائے گی۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، سب کلئیر ہو جائے گا۔آرمی چیف نے بتایا آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں۔تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی نوٹیفیکیشن جلد جاری ہو جائے گا،اجلاس میں اسدعمر،پرویزخٹک ،شفقت محمود فوادچودھری سمیت دیگر وزراء بھ ی موجودتھے ،دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے انٹرویو کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں