میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان طالبان کاداعش کیخلاف کریک ڈائون

افغان طالبان کاداعش کیخلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف سخت کریک ڈائون کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے داعش کے جنگجوئوں کو چن چن کر نشانہ بنائیں۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے طالبان کے ایک ترجمان بلال کریمی کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ طالبان فورسز نے داعش کے متعدد اراکین کو پہلے ہی یا تو ہلاک کردیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ بلال کریمی نے اس حوالے سے کہاں گفتگو کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو ملک بھر میں داعش کے جنگجوئوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے، خدشہ ہے کہ مستقبل میں داعش کے جنگجو طالبان کے لیے مسلسل درد سر بن سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فی الحال طالبان کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ داعش جنگجوئوں کے خلاف کارروائی افغانستان کے کن شہروں میں کی جارہی ہے تاہم میڈیا پر چلنے والی خبروں میں دعوی کیا گیا ہے طالبان کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائی دارالحکومت کابل اور مشرقی صوبے ننگرہار میں کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلال کریمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کا بظاہر کوئی گڑھ نہیں ہے لیکن اس کی نظر نہ آنے والی موجودگی کو بھی ختم کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ طالبان داعش کے جنگجوئوں کو مفسد فورسز قرار دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ اگست کے آخر میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ان کی تنظیم افغانستان میں داعش کے حملوں کے خلاف کریک ڈان کرے گی اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد توقع ہے کہ یہ حملے ختم ہوجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں