میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موسلادھاربارش کی پیش گوئی،کراچی میں فلڈالرٹ جاری

موسلادھاربارش کی پیش گوئی،کراچی میں فلڈالرٹ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی ایڈوائزری جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں طاقت ور ہوا کے کم دباو کی تشکیل کے باعث سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباو کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 29ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے میر پور خاص، تھر پاکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنے کا امکان ہے، اس لیے اس دوران ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، بارشوں سے بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں